دہشت گردی کے امتحان میں ہمیں ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ہے،ملک سجاد

پانامہ کیس کا ہر فیصلہ قبول،وزیراعظم میاں نوازشریف عوامی عدالت اورسپریم کورٹ میں سرخرو ہونگے،نومنتخب چیئرمین

بدھ 15 فروری 2017 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ لاہور دھماکے قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتے،یہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہیں،ظالم دہشت گردوں نے ایک بارپھر معصوم لوگوں اور پولیس کو نشانہ بنا یا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستانی قوم کیلئے ایسے واقعات مایوسی کا باعث نہیں بنتے ،دہشت گردی کے امتحان میں ہمیں ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ہے،تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے اوردہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو شکست ہوگی۔

جاری اپنے بیان میں ملک سجاد نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے پانامہ لیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ تسلیم کرے گی،بے بنیاد الزامات پر جھوٹا کیس بنانے والی تحریک انصاف کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گیا،وزیراعظم میاں نوازشریف عوام کی عدالت میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ عدلیہ سے بھی سرخرو ہونگے، تحریک انصاف کا منشور صرف ہٹ دھرمی کی سیاست ہے ،عمران خان ہر روز نئی کمنٹری کرکے عوام کو بے وقو ف بناتے ہیں ،بغیر ثبوت کے کیس کرنے والی پی ٹی آئی کے ہاتھ رسوائی آئے گی،عوام ان موقع پرست سیاسی فصلی بیٹروں کو پہنچان چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے نیا پاکستان بنانے کا جھوٹا خواب دکھانے والے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک بھی بڑا منصوبہ نہیں دے سکے،پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی متقبل تاریک ہے،2018ء میںہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی سابقہ کارکردگی اور سی پیک جیسے لازوال منصوبے کی بنیاد پر نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں بھرپور اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی ۔

مسلم لیگی رہنماملک سجا د نے مزید کہاکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کے ساتھ ساتھ پورا خطہ بھی مستفید ہوگا، سی پیک منصوبہ تمام صوبوں کا منصوبہ ہے،اس منصوبے کی تکمیل کے بعد چاروں صوبے اس سے مستفید ہونگے اور کوئی صوبہ فوائد سے محروم نہیں رہے گا،اس منصوبے کے تحت پاکستان کے طول و عرض میں سڑکوں اور ریلوے ٹریکس کا جال پھیلے گا اور توانائی کا مسئلہ مستقل حل کی جانب پیش کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں اس منصوبے کو جلد از جلدمکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے جسکی تکمیل سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور ہماری معیشت مستحکم ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :