ژوب، ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ، متعدد دکانداروں کو جرمانہ،سامان قبضے میں لے لیا

بدھ 15 فروری 2017 21:06

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد رند کی سربراہی میںمیونسپل کمیٹی کا لیویز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بازار اور دیگر ایریا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بازار کے مختلف ایریا میں دکانوں کے حدود سے باہر رکھے ہوئے سامان کو قبضے میں لیکر متعدد دکانداروں کو جرمانہ اور گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی روانی میں مشکلات کے باعث ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد رند کی سربراہی میںلیویز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بازار کے مختلف ایریا جس میں ڈاکخانہ روڈ،پیر غفور شاہ روڈ،ہسپتال روڈ ،عبد الخالق بشردوست روڈ،کندھاری بازار اور دیگر ایریا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے حدود سے باہر رکھے ہوئے سامان کو قبضے میں لے کر متعدد دکانداروں کوبھاری بھر جرمانہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے تننبہہ کیا کہ آئندہ کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں بھرتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :