ملک میں ٹی بی کی ادویات کی کوئی قلت نہیں، ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں،وفاقی وزیر خرم دستگیر خان

بدھ 15 فروری 2017 18:51

ملک میں ٹی بی کی ادویات کی کوئی قلت نہیں، ادویات وافر مقدار میں موجود ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹی بی کی ادویات کی کوئی قلت نہیں، ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی بی پروگرام کے پاس ٹی بی کے مریضوں کے لئے وافر ادویات موجود ہیں جو صوبوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

2015ء میں اوپن مارکیٹ میں ان ادویات کی قلت پیدا ہوئی تھی لیکن اس وقت بھی حکومت کے پاس وافر ادویات موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ادویات کی ایک کھیپ ملک میں حال ہی میں پہنچ چکی ہے، دوسری کھیپ آئندہ ماہ آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو کارٹیزون ٹیبلٹس اس وقت رجسٹرڈ نہیں ہیں اور ان کی رجسٹریشن کے لئے کسی کمپنی نے ابھی تک رجوع بھی نہیں کیا، اگر کسی کمپنی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس رجسٹریشن کے لئے رابطہ کیا تو ترجیحی بنیاد پر اس کے کیس پر غور کیا جائے گا تاہم مارکیٹ میں ہائیڈرو کارٹیزون انجیکشن دستیاب ہیں اور یہ رجسٹرڈ بھی ہیں، ان کی کوئی قلت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :