لاہور: رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں مقامی سکول کے دو طالب علم موقع پر جاں بحق

بدھ 15 فروری 2017 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں مقامی سکول کے دو طالب علم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں طلباء گورنمنٹ ہائی سکول ارائیں رائیونڈ روڈ میں زیر تعلیم تھے جو گزشتہ روز سکول جاتے ہوئے سانے سے آنے والی ایک تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگئے جس کے نتیجے میں دونوں طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔(قیوم زاہد)