علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے جاری

بدھ 15 فروری 2017 17:16

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی پروگرامز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے تمام تعلیمی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں ،ْ یونیورسٹی نے داخلہ کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے 44 علاقائی دفاتر اور 100 سے زائد رابطہ دفاتر میں’’سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارم و پراسپکٹس‘‘ قائم کر دیئے ہیں۔

علاقائی کیمپسز اور رابطہ دفاتر کے ایڈریسز اور فون نمبرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سیّد ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح ،ْ حبیب بینک لمیٹڈ ،ْ فرسٹ ویمن بینک ،ْ اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس میں درج ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق جیل کے قیدیوں اور بصارت سے محروم طلباء و طالبات کو مفت تعلیم دی جاتی ہے اور خصوصی طلباء و طالبات کو بھی کورس فس میں رعایت دی جاتی ہے۔

داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کیلئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ،ْٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421 سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431،ْ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432،ْبیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435،ْ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :