ہری پور،فائرنگ،تصادم اور ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق،3 زخمی ہوگئے

بدھ 15 فروری 2017 17:16

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) قبرستا ن کی دیوار تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ تین افراد شدید زخمی بالڈھیر میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصاد م کے نتیجے میں کالج کا طالب علم نوجوان جاں بحق ہوگیا پولیس نے زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ بالڈھیر میں معمولی تلخ کلامی پر قاسم نامی نوجوان نے پستول سے فائرنگ کرکے علی خان ولد رستم خان نامی نوجوان کوقتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بانڈی بریلہ میں قبرستان کے تنازعہ پر دوگروپوں میں شدید فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھادو طرفہ فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے دریں اثناء منگ کے علاقہ میں تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میںسیکنڈ ایئر کا طالب علم مبشر ولد اسلم جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا جہاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کرد یا گیااور زخمیوں کی رپورٹ پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے منگل کی رات گے پولیس حساس اداروں نے سنٹر جیل سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزری سمیت متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا ہے