پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں اتارچڑھائو جاری

بدھ 15 فروری 2017 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار نو سو سے 49 ہزار آٹھ سو کے رینج بینڈ میں ٹریڈ کررہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 18 پوائنٹس کمی سے 49 ہزار 750 کی کم سطح تک دیکھا گیا تھا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری پر کاروبار کے دوران 171 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 922 کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی نظریں مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج ،پاناما کیسز کی دوبارہ سماعت اور موجودہ امن وامان کی صورتحال پر لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شئیرز کے لین دین میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔