لاہور بم دھماکے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی قابل مذمت ہے ، سید علی گیلانی

پاکستان کو بدترین قسم کی سرحد پار دہشتگردی کا سامنا ہے ، بیان

بدھ 15 فروری 2017 16:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے لاہور پاکستان میں ہوئے بم دھماکے میں جانی نقصان پر اپنے گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے درآمد کی فوری طور پر نشاندہی کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی پاکستانی حکمرانوں سے اپیل کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدترین قسم کی سرحد پار دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس دہشتگردی کو اس کے بعض ہمسایہ ممالک شہہ دے رہے اور مدد کر رہے ہیں کشمیری راہنما نے لاہور دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد چاہے جو بھی ہ وں وہ بدترین قسم کے دہشتگرد ہیں اور اس طرح کے انسانیت دشمن لوگ کسی بھی صورت میں قابل معافی نہیں ہو سکتے ہیں کہ نہتے معصوم انسانوں کو قتل کرنا دنیا کے کسی بھی مذہب یا قانون کی رو سے جائز نہیں ہیں اور اس حیوانیت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے