Live Updates

وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز جاری رہیں گے‘ دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے‘ دہشت گردی کے مسئلہ پر سیاست نہ کی جائے‘ قوم‘ سیاسی قیادت اور سکیورٹی اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے‘ عمران خان عدالتی کارروائی میں اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے‘ عمران خان کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں‘ الیکشن کمیشن میں عمران خان کا موقف ہے کہ آف شور کمپنی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 فروری 2017 16:19

وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز جاری رہیں گے‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز جاری رہیں گے‘ دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے‘ دہشت گردی کے مسئلہ پر سیاست نہ کی جائے‘ قوم‘ سیاسی قیادت اور سکیورٹی اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے‘ عمران خان عدالتی کارروائی میں اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے‘ عمران خان کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں‘ الیکشن کمیشن میں عمران خان کا موقف ہے کہ آف شور کمپنی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردی میں کمی آئی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عوام اور سکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ دہشت گردی کے ہر واقعے کے بعد ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیاات میں دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز جاری رہ یں گے۔ تین سال میں دہشت گردی کے واقعات کی تعداد 2200 سے کم ہو کر 160 تک آگئی ہے۔ دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم ‘ سیاسی قیادت اور سکیورٹی اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے آج بھی یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہماری طرف سے ثبوت نہیں دیئے جارہے۔

سپریم کورٹ میں 2006 سے ملکیت کے ثبوت جمع کرائے گئے ہیں۔ عمران خان یہاں تو حاضری دیتے ہیں لیکن سڑک پار الیکشن کمیشن کیوں نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کا موقف ہے کہ آف شور کمپنی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں۔ عمران خان عدالتی کارروائی میں اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ اب بھی وقت ہے کہ عمران خان مثبت سیاست کی طرف واپس آئیں۔ عمران خان کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات