Live Updates

الیکشن کمیشن میں عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت نہ ہو سکی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 فروری 2017 15:33

الیکشن کمیشن میں عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کی درخواستوں پرسماعت حکومتی جماعت مسلم لیگ(ن) کے وکیل کی غیرحاضری کی وجہ سے نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی کے بھیجے گئے ریفرنسزپرسماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے کی۔

عمران خان نے نون لیگی ارکان کی نااہلی کی درخواست پرجواب دائر کردیا ہے جبکہ جہانگیر ترین کے وکیل کی جانب سے نااہلی کی درخواست پرجواب جمع نہیں کرایا گیا۔الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جائے گا،اکرم شیخ آئندہ سماعت پرآئے تو ان کا موقف بھی سن لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات