Live Updates

پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ دوررس اثرات کا حامل ہوگا‘ الزامات لگانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے‘ عمران خان کا ہدف صرف مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ہے‘ عمران خان احتساب کی بات کرتے ہیں خود الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دیتے‘ احتساب کا نعرہ لگانے والے پہلے خود اس عمل سے گزریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں طارق فضل چوہدری اورمائزہ حمید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 فروری 2017 13:16

پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ دوررس اثرات کا حامل ہوگا‘ الزامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ دوررس اثرات کا حامل ہوگا‘ الزامات لگانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے‘ عمران خان کا ہدف صرف مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ہے‘ عمران خان احتساب کی بات کرتے ہیں خود الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دیتے‘ احتساب کا نعرہ لگانے والے پہلے خود اس عمل سے گزریں۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں عدالت پر پورا اعتماد ہے فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔ تحریک انصاف عدالتی کارروائی کو توڑ مروڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ دور رس اثرات کا حامل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلیٹس کی2006 سے پہلے کے ہماری ملکیت کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

الزامات لگانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔ عمران خان کا ہدف صرف مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ہے عمران خان آج تک ہم پر جھوٹے الزامات لگاتے آئے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کمیشن بنانے کی استدعا نہیں کی لیکن بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران احتساب کی بات کرتے ہیں خود الیکشن کمیشن میں جواب نہیں دیتے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلنج کیا ہے۔ عمران خان بتائیں کہ غیر ملکی فنڈنگ کی منی ٹریل کہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے پہلے خود اس عمل سے گزریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات