ٹریفک حادثہ میں دو خواتین جاں بحق، چھ افراد زخمی

منگل 14 فروری 2017 23:18

چنیوٹ ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) پولیس ذرائع کے مطابق بھوانہ کے نواحی علاوہ کلری سے شاہ جیونہ جاتے ہوئے تیزرفتار کاربے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین موقع پر جاںبحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں اعجاز حسین کی دو بیٹیاں جن میں22سالہ شہنانہ اور 16سالہ رخسانہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ زخمیوں میں پانچ سالہ ملائکہ دختر مظہر ،19سالہ شاہ رخ ولداعجاز حسین ،18ارسلان ولد اعجاز،25سالہ طاہر ولد اعجاز،23سال اشرف ولد بیگ،25سالہ ندیم ولداقبال شامل ہیں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال بھوانہ منتقل کر دیا ہے بد قسمت خاندان کلری سے شاہ جیونہ شادی کی تقریب پر جار ہا تھا۔