عوامی نیشنل پارٹی کی مسلم باغ میں ڈائنا میٹ کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کی مذمت

منگل 14 فروری 2017 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے مسلم باغ میں ڈائنا میٹ کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہزاروں کان مالکان لائسنس سے محروم ہیں اور ڈائنا میٹ کی سرکاری نرخ پر عدم دستیابی سے یہاں کی صنعت مالکان کو گوناگوں مسائل درپیش ہیں ، پشتون بیلٹ میں معدنیات کی یہ صنعت حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے روبہ زوال ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف صوبہ بھر بالخصوص پشتون بیلٹ طویل خشک سالی کی لپیٹ میں رہی ہے دوسری جانب انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے واقعات سے یہاں کے عوام گھمبیر صورتحال کا سامنا کررہی ہے ۔ بے روزگاری اپنی انتہاء کو چھو رہی ہے ایسے میں مسلم باغ میں کرومائیٹ سے وابستہ ہزاروں افراد ناکافی سہولیات اور ڈائنا مائیٹ کی قلت اور بلیل مارکیٹنگ سے عاجز آچکے ہیں لہذا حکومت اور معدنیات سے متعلق ادارے مسلم باغ میں کرومائیٹ کی قلت کے خاتمے کے لئے فی الفور اقدامات اٹھائے اور بلیک مارکیٹنگ کا قلع قمع کریں تاکہ کان مالکان ہزاروں مزدوروں اور ٹرانسپورٹرز میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی اس اہم مسئلے پر کان مالکان اور مزدوروں کو ساتھ ملا کر راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :