سیڈا پر مفاد پرستوںکے قبضہ اور آباد گاروں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف فار مرز آرگنائزیشن کونسل سندھ کا اجلاس

گزشتہ روز سیڈ ا اجلاس میں قائم ہونیوالی کمیٹیوں کو ختم کر کے نئے سرے سے کمیٹیاں قائم کی جائیں، نارا کینال میں پانی کی قلت ختم کی جائے ، مطالبہ

منگل 14 فروری 2017 22:37

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) ڈویژن بھر میں زرعی پانی کے مصنوعی بحران شاخوں اور کینالوں کے ناقص ترقیاتی کاموں اور ان میں کروڑوںروپے کی کرپشن سیڈا پر مفاد پرستوںکے قبضہ اور آباد گاروں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف فار مرز آرگنائزیشن کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی چیئرمین جاوید علی جونیجو کی صدارت میں ہوا جس میں گل صدیق پٹھان ،ملک عمران ،لیا قت علی قائم خانی ، رحیم شر ، عبدالسلام ، امام دین مہر ، محمد خان مری، کے علاوہ عمرکوٹ ، تھر پارکر ، سانگھڑ ، ٹنڈوالیار ،خیر پور سمیت میرپورخاص کے آبادگاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں کہ گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں ہونے والے سیڈا کے اجلاس میں نارا کینال لفٹ بنک اور گھوٹکی ایریا واٹر بورڈ کے ایف اوز کو نہ بلانے کو ایک سازش قرار دیا ہے اور کہا گیا کہ سیڈا کو بنانے میں ایف اوز کا بڑا کردار ہے مگر سیڈ ا کے افسران نے ایف اوز کو بائی پاس کر کے میٹنگ میں ان لوگوں کو بلایا جو کہ ایک طرف کرپشن میں ملوث ہیں دوسرا جب سے سیڈ ا وجود میں آئی ہے اس پر قابض ہیں اجلاس میں وزیر اعلی پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا گیا کہ فور ی طور پر سیڈا کی تشکیل کردا کمیٹیوں کو ختم کیا جائے اور ایف اوز کو وقت دیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے اجلاس میں ویسٹ جمؑرائو اور ڈگری شاخ کو پکا کرنے کے کام میں تاخیر کرنے اور کام میں بے قائدگیوں پر احتجاج کیا گیا اجلاس میں کیا گیا کہ شاخوں اور کینالوں میں پانی نہ کھول کر آباد گاروں کو تباہ کیا جارہا ہے گزشتہ سال میھڑائو کنال کی آر ڈی زیرو سے تیس آر ڈی کی بھل صفائی کے لیے کرروڑوں روپے منظور ہوئے مگر اُس وقت کے ڈائریکڑ نے چانڈیو انڑ پرائز سے ملی بھگت کر کے جعلی بلوں کے زریعے فنڈز ہڑپ کر لیے آباد گاروں نے اس کرپشن پر شدید احتجاج بھی کیا مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی میھڑائو کینال کے ریگولیڑ اور جمڑائو ویسٹ برانچ کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی نیب سے تحقیقات کرائی جائے ایف اوز سندھ کے چیئرمین جاوید علی جونیجو نے کہا کہ ہم وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام آبادگاروں کو ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ ہم اپنے مسائل ان کے سامنے پیش کر سکے اجلاس میں قرار داد کے زریعے مطالبہ کیا گیا کہ گزشتہ روز سیڈ ا اجلاس میں قائم ہونے والے کمیٹیوں کو ختم کر کے نئے سرے سے کمیٹیاں قائم کی جائے نارا کینال میں پانی کی قلت ختم کی جائے ،سندھڑی سانگھڑ روڈ پر سیم نالے کی دیواریں تعمیر کی جائے تینوں واٹر بورڈ ز کے الیکشن کرائے جائے حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر مقر ر کیے گئے ایریا واٹر بورڈ کے چیئرمین اور ممبر ز کو برطرف کیا جائے موجودہ ڈائریکڑ نارا کینال جن کے پاس کئی عہدے ہیں وہ ان سے واپس لیے جائے۔

متعلقہ عنوان :