ڈینگی کا خاتمہ قومی فریضہ، سب نے مل کر کا م کرنا ہے، شاہد صراف

منگل 14 فروری 2017 22:14

گوجرخان۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) ڈینگی کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے اور ہم سب نے مل کر اس کا خاتمہ کیلئے کرنا ہے، ان خیالات کااظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی گوجرخان محمد شاہد صراف اوروائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم نے تمام صوبائی محکموں کے سربراہان کی منعقدہ میٹنگ میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے اور خادم اعلیٰ میاں شہبازشریف کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا خاتمہ کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر شیراز اسلم نے کہا کہ تمام محکمے اس سلسلہ میں اپنا کردا رادا کریں تو ہم ڈینگی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں میٹنگ سے ڈاکٹر ادریس، اینٹامیٹالوجسٹ امیر حمزہ، فوکل پرسن ڈینگی چاند مبین نے بھی خطاب کیا میٹنگ میں محکمہ تعلیم ، صحت، بلدیہ ، ویٹرنری ڈاکٹر سمیت تمام محکموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی دریں اثنا محمد شاہد صراف اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی گوجرخان کے انچارج عامر نائیک نے کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے اور بڑے نالوں کی صفائی کیلئے مشترکہ پلان مرتب کرلیا گیا ہے سیوریج اور نالوں کی ہنگامی طور پر صفائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان معاملات کی نگرانی کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گی محمد شاہد صراف نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے شہر کی صفائی کے معاملہ پر کوئی رعایت اور سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اپنی کارکردگی بہتر کرے اس موقع پر کمپنی کے مقامی انچارج عامر نائیک اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیوریج اور نالوں کی پہلے مرحلے میں صفائی کیلئے کام شروع کیا جائیگا اس سلسلہ میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جو معاملات کی نگرانی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :