موبائل کمپنی نوکیا نے نوکیا 3310 دوبارہ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 فروری 2017 15:06

موبائل کمپنی نوکیا نے نوکیا 3310 دوبارہ لانچ کرنے کا اعلان کردیا
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2017ء) : دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی نوکیا موبائل کمپنی نے اپنا لیجنڈری ہینڈ سیٹ نوکیا 3310 کا بہتر ورژن لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موبائل ورلڈ کانگرس 2017ء میں شرکت کے دوران نوکیا موبائل کمپنی نے دیگر ڈیوائسز کی لانچ کے ساتھ ساتھ نوکیا 3310 کے بہتر ورژن کی لانچ کا بھی فیصلہ کیا ہے، نوکیا 3310  کے بہتر ورژن کو دیگر اسمارٹ فونز کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موبائل ورلڈ کانگرس 2017ء کا انعقاد 26 فروری کو اسپین کے شہر بارسلونا میں کیا جائے گا۔ اسی کے دوران نوکیا 3310 کے پہلے سے بہتر اور اپ ڈیٹ ورژن کو بھی پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نوکیا 3310 کو 2000ء میں لانچ کیا گیا تھا۔ جس نے اس دور میں بڑی کامیابی اور مقبولیت سمیٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :