بھارتی سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کی نامزد وزیر اعلی کو 4سال کی سزا سنادی، 10کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد
عدالت نے ششی کلا کو آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے میں مجرم قراردیا
منگل 14 فروری 2017 13:15
(جاری ہے)
ٹرائل کورٹ کے جج نے آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں جے للتا اور ششی کلا کو مجرم قرار دیا تھا۔
عدالت نے جے للتا کو ان کے انتقال کے بعد بری قرار دیا ہے لیکن باقی تینوں ملزمان کو تین ہفتے کے اندر کرناٹک ہائی کورٹ میں سرینڈر کرنے کے لیے کہا ہے۔جے للتا اور ششی کلا کے علاوہ دو دیگر ملزمان میں وی این سدھارن اور یلوراسی شامل ہیں۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو ذیلی عدالت میں سرینڈر کرنے کے لیے کہا ہے۔یہ مقدمہ بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے دائر کیا تھا وہ مقدمہ دائر کرتے وقت پارٹی کے چیئرمین تھے۔ انھوں نے فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹ کیا کہ '20 سال بعد بالآخر میری جیت ہوئی۔عدالت کا فیصلہ آنے میں 19 سال لگ گئے۔تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال کے بعد ششی کلا اے آئی اے ڈی ایم کے اراکین اسمبلی کی لیڈر منتخب کی گئی تھیں۔ اس سے پہلے انھیں پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا تھا۔سابق نگراں وزیر اعلی پنیر سلوم کے لیے بظاہر اب راستہ ہموار نظر آتا ہے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران وہ ششی کلا کے خلاف وزیراعلی کی دوڑ میں یہ کہتے ہوئے شامل ہوئے تھے کہ جے للتا یہ چاہتی تھیں کہ وہ (پنیر سلوم) ہی ریاست کے وزیر اعلی ہوں۔اس سے قبل جب جے للتا کو سزا سنائی گئی تھی اور انھیں جیل جانا پڑا تھا انھوں نے پنیر سلوم کو ہی نگراں وزیر اعلی مقرر کیا تھا اور جب وہ آخری بار بیمار ہوئی تھیں تو بھی پنیر سلوم نے ہی ان کے کاموں کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.