سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی

پیر 13 فروری 2017 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی،ڈاکٹرذوالفقار مرزا ان کے ساتھیوں اور صحافیوں پر تشدد کے مقدمے میں ملوث سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سمیت تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے،اس موقع پر جسٹس منیب اختر نے اپنے چیمبر میں درخواست کی سماعت کی،تاہم وقت کی کمی کے سبب درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔