بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ، تین پاکستانی فوجی شدید زخمی

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی فائرنگ کا موثر جواب ، فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا، آئی ایس پی آر

پیر 13 فروری 2017 23:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں تین پاکستانی فوجی شدید زخمی ہو گئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ، فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تھوب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی شدید زخمی ہو گئے ۔بیان کے مطابق فائرنگ بھمبر کے قریب تھوب سیکٹر میں کی گئی پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔