جمرود، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، دس افراد زخمی

پیر 13 فروری 2017 22:11

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں ٹریفک حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازار میں پاک افغان شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار مسافر کوچ سامنے سے آنے والی کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیاگیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔