ایس ایس یو ہیڈکوارٹر میں چکن گنیا اور ڈینگی وائرس پر سیمیناراور اوسٹیوپروسس اور شوگر ٹیسٹ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 13 فروری 2017 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹر زمیں ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی جانب سے چکن گنیا اور ڈینگی وائرس پر سیمینار اورشوگر اور اوسٹیوپروسس ٹیسٹ کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈنٹ ایس ایس یومقصود احمدنے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈڈائیگنوسٹک سینٹر کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھی صحت اور جسمانی تندرستی ہمیشہ کمانڈوز کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور آپریشنز کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انھوں نے ہیڈکوارٹر میں سیمینار اور میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عالیہ عباس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکن گنیا کا سبب بخار اور جوڑوں کا دردجوکہ دو سے بارہ دن کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔وائرس لوگوں کے درمیان دو قسم کے مچھروں (Aedes Albopictus and Aedes Aogypti) کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ ڈینگی اور زیکا بخارمیں کافی حد تک مماثلت ہوتی ہے۔

اس سے محفوظ رہنے کے لیے مچھروں پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈاکٹر ثمر نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی وائرس کے اسباب اور اس سے محفوظ رہنے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔کیمپ میں 900 سے زائد شوگر اور اوسٹیوپروسس ٹیسٹ کیے گئے جبکہ سینئر افسران اور کمانڈوز کی بڑی تعداد نے سیمینار میں حصہ لیا۔ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹری اور ڈائیگنوسٹک سینٹر کی جانب سے تسلیم مختار، شاہد خان، عارف صدیقی، فرحان بخاری، آمنہ انصاری، محسن احمد، فلک ناز اور شرجیل حسین نے سیمینار اور کیمپ کے انعقاد میں بھرپور حصہ لیا۔آخر میں کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے شرکائ میں شیلڈ تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :