مسلم ہینڈز کی جانب سے کرم ایجنسی ، شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان اور دیر میں چار سو چوالیس خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم

پیر 13 فروری 2017 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) مسلم ہینڈز کی جانب سے کرم ایجنسی ، شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان اور دیر میں چار سو چوالیس خاندانوں میں راشن، رضائیاں،کمبل، سویٹر، چٹائیاں ، گرم ٹوپیاں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ تقسیم کی جانے والی غذائی اجناس میں آٹا، چاول ، دالیں، بناسپتی گھی ، چینی ،چائے کی پتی اورمصالحہ جات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم ہینڈز کے کنٹری مینیجر سید ضیاء النور نے کہا ہے کہ30لاکھ روپے مالیت کے اس پیکج سے مجموعی طور پر 3108افراد مستفید ہوئے جس سے ان علاقوں میں مقیم افراد کو موسم سے پیش آنے والی دشواری کو راحت میں بدلنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ مسلم ہینڈز ان علاقوں میں مقیم خاندانوں کو زندگی کی دیگر بنیادی ضروریا ت کی فراہمی جن میں پینے کا صاف پانی ، صحت اور صفائی اور معیاری تعلیم شامل ہیں ،میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور کئی پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ۔۔۔(توصیف)