وفاقی وزیر مذہبی امور سرار یوسف جمعتہ المبارک کی چھٹی منظور کرانے میں کردار ادا کریں،پیر سید محمد علی گیلانی کا مطالبہ

پیر 13 فروری 2017 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سرار محمد یوسف جمعتہ المبارک کے دن کی چھٹی منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین بری امام سرکار و گدی نشین رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی نے پیر ہائوس بری امام سرکار سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ پیر سید محمد علی گیلانی کے مطابق جمعہ کے دن چھٹی نہ ہونے سے بیشتر طلباء جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ اکثر اوقات والدین بھی اس عبادت سے محروم رہ جاتے ہیں جمعہ کے دن سکولوں میں چھٹی د ے کر بچوں کو نماز جمعہ کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :