مظفرآباد ٹریفک حادثہ میں اسسٹنٹ کمشنر بحالیات کی والدہ ، ہمشیرہ اور بھتیجے کی نماز جنازہ ادا

ہر طرف رقت امیز مناظر ضلع بھر کی عدالتوں میں سوگ اور تعطیل رہی جاں بحق تینوں افراد کو ان کے آبائی قبرستان میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 13 فروری 2017 20:19

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر بحالیات مظفرآباد خواجہ بشیر کی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو نے والی والدہ ،ہمشیرہ اور بھتیجے کی نماز جنازہ ڈگری کالج گرائونڈ چکار میں ادا کر دی گئی ہر طرف رقت امیز مناظر ضلع بھر کی عدالتوں میں سوگ اور تعطیل رہی جاں بحق تینوں افراد کو ان کے آبائی قبرستان میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کار حادثہ میں جان بحق ہونے والی بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کی سابق نائب صدر نائلہ کنول ایڈووکیٹ سمیت تینوں افراد کی نماز جنازہ میں سابق چیئرمین وزیراعظم معائینہ و عملدرآمد کمشن صاحبزادہ اشفاق ظفر ،پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سابق نائب صدر اسحاق طاہر ایڈووکیٹ ،ایس پی ہٹیاں بالاریاض بخاری ، صدر ہائی کورٹ بار اقبال رشید منہاس ،بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے صدر آفتاب طارق میر کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے صدر آفتاب طارق میر کی جانب سے اعلان کے مطابق بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا میں منگل کے روز بھی سوگ رہے گا