ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سماء ٹی وی کے کیمرہ مین کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

پیر 13 فروری 2017 20:36

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور نے کراچی میں سماء ٹی وی کے اسسٹنٹ کیمرہ مین کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئیٹ میں کراچی واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے میڈیا ‘سماء ٹی وی اور جاں بحق ہونے والے تیمور کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔سماء ٹی وی کا اسسٹنٹ کیمرہ مین گذشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :