بھارت ،چینی بحری جہاز اور عملے کی23 ارکان کو1 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجودرہائی نہ مل سکی

جہاز کو عدالت کے حکم پر حراست میں لیا گیا ، عملے کے پاس کھانے عملے کے پینے کی اشیا ختم ڈینگی بخار کا خطرہ، عملے نے مدد کیلئے پکار شروع کر دی

پیر 13 فروری 2017 15:00

بھارت ،چینی بحری جہاز   اور عملے کی23 ارکان کو1 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے ..
نئی ہلی /بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2017ء) بھارت میں گرفتارچینی مال برداربحری جہاز کو عملے کی23 ارکان سمیت ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجودرہائی نہ مل سکی ، جہاز کو بمبی عدالت کے حکم پر حراست میں لیا گیا ، عملے کے پاس کھانے عملے کے پینے کی اشیا ختم ڈینگی بخار کا خطرہ، عملے نے مدد کیلئے پکار شروع کر دی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صوبے جیانگ سو کا ایک بحری جہاز 23 ارکان سمیت ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت کی ہلدیا بندگاہ پر گرفتار کھڑا ہے ۔

یہ جہاز گزشتہ سال جولائی میں وسطی چین کے شہر ناندونگ سے چلا اور دسمبر میں بھارتی بحریہ نے جہاز کو ہلدیا بندر گاہ پر اتار کر عملے سمیت گرفتار کر لیا ۔ یہ جہاز مال بردار یونین ڈیمیٹر کی نانجنگ ٹرانویسٹہولڈنگز لمیٹڈ کی ملکیت ہے اور عملے کے تمام ارکا ن نانجنگ یندنگ شپنگ کمپنی کے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ماہ سے زائد کا عرصہگزرنے کے بعد جہاز کے کیپٹن ڈاکٹر دی سیاوسونگ نے جیانگ سو نیوز ریڈیو سے رابطہ کیا اور مدد کے لئے کہا ااور بتایا کہ دیگر کشتی والوں نے کہا ہے کہ جہاز نے ایندھن بھرنے کے اخراجات ادا نہیں کیے جس کے بعد بمبی کی ایک عدالت نے جہاز کے مالک کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے اور عدالت کے حکم پر سے حراست میں لے لیا گیا ہے ملاحوں نے بتایا ہے کہ جہاز کی پانچ ماہ سے ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں جو اب معاوضہ سمیت 1.5 ملین یوآن تک پہنچ گیا ہے۔

کیپٹن کے مطابق اگر ادھر کوئی دوسری کمپنی جہاز نہیں لیتی تو بھارتی حکومت عملے کو رہا نہیں کرے گی اور اب جہاز میں ذخیرہ شدہ خوراک، پینیکا پانی اور ایندھن تقریباختم ہو چکا ہے ملاح جس علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں وہاں ڈینگی بخارکا بہت خطرہ ہے ۔ یوانتگ شپنگ کمپنی کے منیجر ہان لئی نے کہا کہ میں نے بھارتی ایجنسیوں سے کہا ہے کہعملے کو ضروریات زندگی کی اشیا فراہم کی جائیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ سب سے بہترین حل یہ ہی ہے کہ جہاز کی ادئیگیاں کر کے اسے راہا کریا جائے۔لیکن جہاز کے مالک نے مسئلے کے بارے میں عملے کے آجر سے رابطہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :