ڈی جی آئی ایس پی آر کا سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین کی شہادت پر اظہار تعزیت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 فروری 2017 13:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2017ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سماء نیوز کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ  اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کی شہادت پر سماء نیوز، میڈیا  اور تیمور کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تیمور کی شہادت پر اس کے اہل خانہ سےہمدردی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقہ فائیو اسٹار چورنگی پر پولیس وین پر کریکر حملے کی کوریج کے لیے جانے والی سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں  اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور شہید ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :