جنوبی وزیرستان بارودی سرنگ دھماکے میں تینوں زخمی اہلکار شہید ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 فروری 2017 11:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2017ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آج صبح ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تینوں ایف سی اہلکار زرملان کے علاقہ میں زخمی ہوئے تھے جو شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے بارودی سرنگ دھماکےکی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ شہدا کی بے مثال قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے اور ان کی باقیات ختم کریں گے۔