سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

اتوار 12 فروری 2017 22:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) سپر ہائی وے پر انصاری پل کے قریب دو ٹرک کے تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایدھی ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے 35 سالہ ٹرک ڈرائیور فاروق موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 25 سالہ یاسین اور 30 سالہ مہربان زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی میت اور زخمیوں کو بقائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔