وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا گجرات کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اتوار 12 فروری 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گجرات کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطافرمائے ۔وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔