پشتونخواملی عوامی پارٹی کا فرزند حاجی علی محمد بڑیچ کے ٹریفک حادثہ میں ناگہانی وفات رنج و غم کا اظہار

اتوار 12 فروری 2017 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں ممتاز قبائلی رہنماء حاجی لعل محمد بڑیچ کے فرزند حاجی علی محمد بڑیچ کے ٹریفک حادثہ میں ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے دریں اثناء پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن صوبائی مشیر اطلاعات و قانون سردار رضا محمد بڑیچ ‘ پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ‘ پارٹی کے کونسلر نیاز بڑیچ‘کونسلر رحیم اللہ بڑیچ ‘ چیئرمین عبدالسلام وپارٹی کے دیگر کارکنوں علاقائی عہدیداروں نے حاجی علی محمد بڑیچ کی نماز جنازہ تدفین و تجہیز کے مراسم میں بڑی تعداد میں شرکت کی علاوہ ازیں پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ‘ صوبائی سیکرٹری ‘ صوبائی وزیر تعلیم ‘ عبدالرحیم زیارتوال ‘ پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ‘ صوبائی وزیر پی این ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور دیگر نے حاجی علی محمد بڑیچ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :