ڈیرہ اللہ یار میں ٹریفک حادثہ چار افراد زخمی

اتوار 12 فروری 2017 18:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) ڈیرہ اللہ یار میں ٹریفک حادثہ چار افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4افراداسماعیل بروہی،اشفاق احمد بروہی،مسعود احمد بھنگر اور غلام سروربروہی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔