پاکستان میں خوراک کی قلت کی اقوام متحدہ کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، ڈاکٹر مراد راس

اتوار 12 فروری 2017 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کے حوالے سے خوراک کی قلت کی اقوام متحدہ کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔

(جاری ہے)

حکمران معاشی ترقی کا ٹنڈورا پیٹنے نہیں تھکتے جبکہ عوام کا دو وقت کی روٹی پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 44فیصد بچوں کی پرورش بہتر طریقے سے نہ ہونے کی وجہ سے صحت اور زندگی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ًتشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ایک سروے کے مطابق اس مسئلہ پر پوری سنجیدگی سے توجہ نہ دینے سے غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی کارکردگی صرف میڈیا مہم پر نظر آتی ہے جس پر عوام کے اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی زندگی اجیرن کر دی ہے۔