چین اور یونان کا پائیریس بندرگاہ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم ستون بنانے پر اتفاق

پائیریس بندرگاہ تھیسا لونیکی کے ذریعے مشرق وسطی یورپ جانیوالی ریلوے سمندری شاہراہ ریشم کو زمینی شاہراہ ریشم سے ملائے گی،چین یونان کے سب سے بڑے عالمی تجارتی میلے میں بطور مہمان خصوصی ہو گا ،یونان میں چینی سفیر زو شاو لی

اتوار 12 فروری 2017 14:30

اتھینس /بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) چین اور یونان کے مابین پائیریس بندرگاہ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم ستون بنانے پر اتفاق ہو گیا ،پائیریس بندرگاہ سے تھیسا لونیکی کے ذریعے مشرق وسطی یورپ جانے والی ریلوے سمندری شاہراہ ریشم کو زمینی شاہراہ ریشم سے ملائے گی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یونان میں چین کے سفیر زو شاو لی نے کہا کہ انیس سو اٹھانوے میں چین اس تجارتی میلے کا مہمان خصوصی رہا تھا اب پھر یونان کے شہرتھیسا لونیکی میں ہونے والے یونان کے سب سے بڑے عالمی تجارتی میلے میں چین مہمان خصوصی کی حیثیت سے حصہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور یونان نے پائیریس بندرگاہ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون میں ایک بہت اہم ستون بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ پائیریس بندرگاہ سے تھیسا لونیکی کے ذریعے مشرق وسطی یورپ جانے والی ریلوے سمندری شاہراہ ریشم کو زمینی شاہراہ ریشم کیساتھ ملائے گی۔انہوں نے کہا کہ مزید چینی صنعتی و تجارتی ادارے اس علاقے کی تعمیر میں حصہ لیں گے۔تھیسا لونیکی یونان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔تھیسالونیکی عالمی تجارتی میلہ انیس سو چھبیس میں شروع ہوا تھا اور یہ جنوب مشرقی یورپ میں سب سے اہم تجارتی میلوں میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :