شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم بھرپور طریقے سے چلائی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور

اتوار 12 فروری 2017 14:10

لاہور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے اور اِن ڈور، آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیںاسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹائون ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس لازمی کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں پی آئی ٹی بی کا نمائندہ بھی شامل ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن ملازمین کے پاس ڈینگی کے حوالے سے اینڈرائیڈ موبائل سیٹ مو جود ہیںوہ تصاویر کو اپ لوڈ کریں اور ان کی لسٹ بنا کر ڈی او ( ہیلتھ) کے پاس جمع کروائی جائیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :