یونان میں چین یونان عالمی نمائش کا انعقاد

یونان نے بین الاقوامی نمائش میں چین کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کی ہے ْچین یونان نمائش کو بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کامرکز بنایا جانا چاہیے،چینی سفیرکا خطاب

اتوار 12 فروری 2017 13:10

تھیسن اونیکی/یونان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) چین اور یونان کے سرکاری حکام نے علاقائی اور مقامی اقتصادی ترقی میں چین کے کردار کی تعریف کی ہے،انہوں نے اس سلسلے میں تھیسن اونیکی کے بین الاقوامی میلے میں چین کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔یہ بات یہاں ٹف۔ہیل ایکسپو کے موقع پر یونان میں چین کے سفیر ژوژیائولی نے کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین وہ پہلا ملک ہے جس نے 1998میں اس نمائش میں شرکت کی تھی۔دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہونے کے حوالے سے چین ٹف اور چینی یوآن تعاون پر پوری توجہ دیتا ہے اور اس کی ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،چین یونان کے ساتھ قریبی رابطوں کیلئے تیار ہے اور اس کی خواہش ہے کہ ممالک 82ویں ٹف نمائش میں شرکت کرکے اس سے سب سے بڑا اقتصادی اجتماع اور چین اور یونان جنوب مشرقی یورپ بالکن ریاستوں،مغربی ایشیاء اور شمالی افریقہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کا مرکز بنادیں اور 21ویں صدی کی نئی شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر کرکے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹف ہیل نمائش کے صدر نے کہا کہ وہ 1926سے چین اور یونان کے درمیان اس نمائش کا اہتمام کر رہے ہیں ،ان دونوں قدیم تہذیبوںکا آپس میں بڑا تعلق ہے اور انہوں نے عالمی تہذیب اور ثقافت میں اہم کردار ادا کیا ہے،انہیںمستقبل میں بھی اقتصادی تعاون اور تعلق کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :