تیج بہادر کے فیس بک پر 500 پاکستانی دوست ہیں، بھارتی حکام

فیس بک پر تیج بہادر کے نام سے 37جعلی اکاونٹ چل رہے ہیں،سیکیورٹی آفیسر

اتوار 12 فروری 2017 12:10

تیج بہادر کے فیس بک پر 500 پاکستانی دوست ہیں، بھارتی حکام
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) بھارتی فوجیوں کو کم اور ناقص خوراک ملنے کا بھانڈا پھوڑنے والے تیج بہادر سنگھ کے متعلق سیکیورٹی حکام نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ تیج بہادر کے فیس بک دوستوں میں سے 5 سو سے زائد پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تیج بہادر کے فیس بک اکاونٹ کی چھان بین کی گئی تو اس کے 3 ہزار سے زائد دوستوں میں سے 5 سو سے زائد پاکستانی ہیں اور نہ جانے ان میں سے کتنے لوگوں کا تعلق پاکستانی ایجنسیوں سے ہوگا۔

بھارتی حکام کا کہنا تھاکہ فیس بک پر تیج بہادر کے نام سے 37جعلی اکاونٹ چل رہے ہیں۔تیج بہادر نے کنٹرول لائن پر تعیناتی کے دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں فوجی جوانوں کو دی جانی والی خوارک کے ناقص معیار کا پردہ چاک کیا گیا تھا۔تیج بہادر کی بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے قید کررکھا ہے اور اسے جان کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :