شمالی وزیر ستان میں امن کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی گئی ہیں،حسن اظہر حیات

دہشت گردوں کا پھر سے آنا نا ممکن ہے ہم نے اپنی کشتیاں جلا ئی ہیں پا ک فوج علاقہ میں امن کیلئے مسلسل کردار اداکرتی رہے گی ،میجرجنرل سیون ڈویژن شمالی وزیرستان

ہفتہ 11 فروری 2017 21:28

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) میجرجنرل سیون ڈویژن شمالی وزیرستان حسن اظہر حیات نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میںنوراک مدرسہ میں قائم وزیر ستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب میں کہا کہ شمالی وزیر ستان میں امن کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی گئی ہیں ہمارے سات سو ستر آفیسر اور فوجی اہلکار شہید جبکہ بائیس سو پچیس فوجی اس جنگ میں زخمی ہو کر معذور کی زندگی سے دوچار ہوچکے ہیں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا پھر سے آنا نا ممکن ہے ہم نے اپنی کشتیاں جلا ئی ہیںکچے چیک پوسٹ اب پختہ قلعے بنائے گئے ہیں اس لئے پا ک فوج علاقہ میں امن کیلئے مسلسل کردار اداکرتی رہے گی کچھ لوگوں کا اگر یہ خیال ہے کہ ماضی کے حالات دوبارہ واپس آئیں گے تویہ ان لوگوں کی خام خیالی ہے وہ دن اب نہیں آنے والے ہم نے یہاں کے عوام کو اُ ن حالات اور لوگوں سے محفوظ بنالیاہے اُن کا کہنا تھا کہ آج جس جگہ پر یہ تقریب منعقد کی گئی ہے آپریشن ضرب عضب سے پہلے یہاں پر دہشت گردی کے منصوبے بنائے جا تے تھے آج پاک فوج کے زیر انتظام بہتر سے تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے اس وقت پوری دنیا کی نظریں شمالی وزیرستان پر لگی ہوئی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح شمالی وزیرستان کا دہشت گردی میں نام تھا اب ترقی کی دوڑ میں بھی مثالی ایجنسی بن جائے شمالی وزیرستان ہر لحاظ سے مالا مال خط ہے لیکن یہاں کے لوگوں کو تاریکی میں رکھاگیا تھا یہاں معدنیات کے اتنے ذخائر ہیں کہ اُن کو بروئے کار لایا گیا تو معاشی حالت بدل جائے گی یہا ں دیر پاامن کے قیام کے بعد ہم ساحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اُٹھائیں گے اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہم نے کسی کے زمین پر کوئی قبضہ نہیں کیا بلکہ ایک زرعی پراجیکٹ کے تحت اُن کی زمینوں کو آؓباد کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے تھے اور آج جو ہر یالی یہاں ہے اسی کی وجہ ہے اُنہوں نے کہا کہ افغانستان نقل مکانی کرنے والوں کو واپس لارہے ہیں تو بنوں یا اور علاقوں میں موجودہ متاثرین کو کیوں نہیں لائینگے اُنہوں نے کہا کہ 72 فیصد متاثرین اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں اور یہاں روزمرہ کے معاملات میں مشغول ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہو گیا ہے کہ یہاں دہشت گردی کی ایک وجہ یہاں کے عوام کی تعلیم اور ہنر سے دوری ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے تعلیم عام کرنے اور شعور کی بیداری کا راستہ اختیار کرلیا جن میں کافی حدتک کامیابی ملی ہے اور نورک کا مدرسہ جہاں آج کی تقریب کاا نعقاد ہے پہلے ملک دشمن عناصر پیداکرتا تھ اب یہاں سے محب وطن کا واحد رکارآمد شہری پیدا ہو رہے ہیں جس میں علاقہ کے عوام کے تعاون کا بڑا عمل دخل ہے اُنہوں نے کہا کہ وزیرستان میں تعلیمی اداروں کی کمی نہیں لیکن ان کو آباد کرنے کی ضرورت ہے اور یہاں موجودہ 942 گرلز سکول جو حجروںمیں تبدیل کئے گئے ہیں کو ہم آباد کریں اور عوام کو تعلیم دیں گے اُنہوں نے تقریب میں موجود مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں اور آئندہ نسل کو پر امن ماحول دینے کے لئے ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں اس موقع پر مختلف شعبوں میں تربیت مکمل کرنے والے 135طلباء میں اسناد اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جبکہ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں 20ہزار ،دس ہزار ،سات ہزار اور پانچ ہزار روپے بطور انعام اور مڈل تقسیم کئے اس موقع پر اخوت فائونڈیشن کے ڈائریکٹر امجد ثاقب نے تربیت حاصل کرنے والوں کو کاروبار شروع کر نے کے لئے ایک لاکھ تک قرضہ حسنہ دینے اور گھروں کی تعمیر میں بھی معانت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :