یونان کے سیکرٹری مذہبی امور کی پاکستانی مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے ملاقات

ماہ اپریل میں ایتھنز کی پہلی سرکاری مسجد کا افتتاح کردیاجائے گا

ہفتہ 11 فروری 2017 20:05

یونان کے سیکرٹری مذہبی امور کی پاکستانی مذہبی جماعتوں کے نمائندگان ..
ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) پاکستانی دینی تنظیمات کے ذمہ داران کی گزشتہ روزسیکریٹری مذہبی اموریونان یورگوس کالانجیس سے اہم ملاقات ہوئی جس میں بعض اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری مذہبی امور یورگوس کالانجیس نے شرکاء کو ایتھنز میں زیر تعمیر پہلی سرکاری مسجد کے حوالے سے تفصیلات سیآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مسجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور کی تزئین وآرائش کے بعد ماہ اپریل کے دوران مسجد کے باقائدہ طور پر افتتاح کاپروگرام ہے۔

انہوں نے تمام دینی تنظیمات کے ذمہ داران کو اپنی ان مساجد کی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہے انھوں نے مطلع کیا کہ ایتھنز کی سرکاری مسجد کے آغاز کے ساتھ ہی ایسی تمام مساجد کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائیگا جو رجسٹریشن اور سرکاری اجازت نامہ کے بغیر قائم ہیں،شرکا کی جانب سے ان کومساجد کی رجسٹریشن میں حائل قانونی رکاؤٹوں سے آگاہ کیاجس کے حل کے لیے انھوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری مذہبی امور نے پاکستانی دینی تنظیمات سے سرکاری مسجد کے جملہ امور کے حوالے سے قوائد و ضوابط فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کی انتظامی کمیٹی کیلئے پاکستانی برادری کے دینی اداروں سے منسلک پانچ افراد کے نام بھی بھی طلب کیاہیں جن کو جلد ان تک پہنچانے کا وعدہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :