بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ماشوم کے زیر اہتمام ’’چائلڈ پروٹیکشن ‘‘ کے حوالے سے واک

معصوم بچی طیبہ پر ظلم کرنے والوں کی ضمانت پر افسوس ہے،پڑھے لکھے گھروں میں بچوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہو رہی ہے جو نا قابل برداشت ہے،ہم انصاف کے حصول تک چپ نہیں بیٹھیں گے،ریحام خان کا واک کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 10 فروری 2017 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ماشوم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ’’چائلڈ پروٹیکشن ‘‘ کے حوالے سے کی جانے والی واک کے موقع پر ریحام خان نے کہا کہ معصوم بچی طیبہ پر ظلم کرنے والوں کی ضمانت پر افسوس ہے،پڑھے لکھے گھروں میں بچوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہو رہی ہے جو نا قابل برداشت ہے،ہم انصاف کے حصول تک چپ نہیں بیٹھیں گے۔

جمعہ کوکلثوم پلازہ سے چائنا چوک تک ’’چائلڈ پروٹیکشن ‘‘واک کا انعقاد کیا گیا ، واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہم بچیوں کی غیرت کے نام پر قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے چالڈ لیبر کے خلاف پہلا قدم اٹھایا ہے اور آج ہمارے سفر کا آغاز ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس ریلی میں عوام کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات تائید ہے کہ عوام اس مشن میں ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کی ذمہ داری نبھا چکی ہوں اب میری ذمہ داری پاکستان کے تمام ے بچوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑنے کی ہے اورمیں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا نا چاہتی ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ مجھے طیبہ کے مجرموں کی رہائی پر دلی دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ طیبہ کے والدین سے زبردستی معافی نامہ لکھوایا گیا،اللہ نہ کرے کہ کسی کے بچے پر بھی طیبہ جیسا ظلم ہوانہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع اور حقوق ملنے چاہیے۔

،انہوں نے کہا کہ آج میرے ساتھ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے مگر بہت ساری سماجی تنظمیوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے جبکہ ججوں کے لیڈران ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آض رضاکارانہ طور پر لوگ ہمارا ساتھدے رہے ہیں جس پر میں سب کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی تنہا جدوجہد کی ہے آج اپنے ملک کے بچوں کے لیے نکلی ہوں اوران کے انصاف دلواکر ہی دم لوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے سفر کا آغاز کیا تو میں اکیلی تھی لیکن 2017 میں میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ میرے ملک کا ہر فرد میرے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی طرح اورکسی کی بہن بیٹی کو اکیلا نہیں ہونے دو ں گی۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اپنے ملک کی خواتین کو محفوظ اور آزاد بنانا ہوگا۔ریحام خان نے کہا کہ آج انصاف فراہم کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہی طیبہ کو انصاف نہیں فراہم کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر اس مشن کو آگے بڑھانا ہے اور طیبہ سمیت تمام مظلوموں کی آواز بننا ہے۔واک میں سیاسی و سماجی اداروں کے سینکڑوں افرا د نے شرکت کی جنھوں نے ہاتھو ں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جبکہ واک کے شرکا ء چائلڈ لیبر کے خلاف نعرے بازی اور حکومت سے تعلیم عام کرنے کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :