سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لڑکی کا جعلی فیس بک اکائونٹ بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

جمعہ 10 فروری 2017 20:37

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لڑکی کا جعلی فیس بک اکائونٹ بنانے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے لڑکی کا جعلی فیس بک اکائونٹ بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ملزم فہیم الاسلام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے لاہور سرکل نے اس کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔ تاہم سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم پر لڑکی کی جعلی فیس بک اکائونٹ بناکر دھمکیاں دینے کا جرم ثابت ہوا ہے، اس کے علاوہ ملزم جعلی اکاؤنٹ پر نازیبا گفتگو بھی کرتا رہا ہے لہٰذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔ فاضل بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :