انسداد ڈینگی مہم میں ڈی ڈی اوز(ہیلتھ) متحرک ہو کر کام کریں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 فروری 2017 18:39

لاہور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدنے کہاہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز (ہیلتھ) متحرک ہو کر کام کریں اور ان ڈور و آئوٹ ڈور سرویلنس کی بھر پور طریقے سے مانیٹرنگ کریں،انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سکواڈ کی گاڑیوں، سپرے مشینوں اور دیگر آلات کے فنکشنل ہونے کے حوالے سے سرٹیفیکیٹ ڈی سی آفس میں جمع کروائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں نئی یوسیز کا قیام عمل میں آیا ہے جس طرح پرانی یوسیز میں ایس او پیز پر عمل کیا جارہا تھا بالکل اسی طرح نئی یوسیز میں بھی انسداد ڈینگی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، انہوں نے کہا کہ ٹائون ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس لازمی کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں پی آئی ٹی بی کا نمائندہ بھی ضرور ہو، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن ملازمین کے پاس ڈینگی کے حوالے سے انڈر ائیڈ موبائل سیٹ مو جود ہیںوہ تصاویر کو اًپ لوڈ کریں اور ان کی لسٹ بنا کر ڈی او ہیلتھ کے پاس جمع کروائی جائے، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں او ر اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارشی پانی اِن کی چھتوں پر کھڑا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :