Live Updates

خیبر پختونخواہ کی عوام پی ٹی آئی سے ناخوش ہے۔ ریحام خان کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 فروری 2017 11:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعوی کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے ناخوش ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے عوام ے ناخوش ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے بڑے ارمان سے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

کے پی کے عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے بہت زیادہ توقعات تھیں۔

ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی مرتبہ حکومت میں آئی ہے یہ بات تو سچ ہے لیکن پی ٹی آئی کے نمائندے جب لائے جا رہے تھے تب بھی کے پی کے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو معلوم تھا کہ یہ نمائندگی کمزور ہے۔ بعد میں ہم نے دیکھا بھی کہ ان نمائندوں کی نیت خاص بہتری لانے کی طرف نہیں تھی۔ ریحام خان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات