یونان، فائر بریگیڈ کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

جمعہ 10 فروری 2017 11:06

یونان، فائر بریگیڈ کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے
ایتھنز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) یونان میں فائر بریگیڈ کے ملازمین نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کئے جانے کی وجہ سے وزارتِ اداراتی اصلاحات کی عمارت کے شیشے اور دروازے توڑ ڈالے اور عمارت پر قبضہ کر لیا ۔دارالحکومت ایتھنز میں تقریباً ایک ہزار فائر بریگیڈ کے ملازمین سنٹاگما اسکوائر میں جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں حکومت مخالف نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ا ور انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

وزیر اعظم ہاوس ٰ کی عمارت کی طرف مارچ کرتے مظاہرین نے وزارتِ اداراتی اصلاحات کی عمارت کے شیشے اور دروازے توڑ ڈالے ، عمارت میں داخل ہو کر اس پر قبضہ کر لیا اور وزیر اولگا گیروواسیلی کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ یونان کو، 5 سال قبل ملازمت میں لئے جانے والے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے وجہ سے 2 ہزار ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :