پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی آمد،روایتی گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا

پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے،پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی خوش آئندہے،میڈم مارگریٹ ایڈ مسن

جمعرات 9 فروری 2017 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے روایتی گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی نے سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آسٹریلوی ہائی کمشنرمیڈم مارگریٹ ایڈ مسن نے دورہ کیا اورروایتی انداز میں کاروبار کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی خوش آئندہے۔مارگریٹ ایڈ مسن کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی ترقی سے معیشت کومزید تقویت ملے گی۔اس موقع پر ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ رواں سال مختلف ممالک میں روڈشوکییجائیںگے۔روڈ شو کا شیڈول چینی کنسورشیم کی مشاورت سے جاری کیاجائیگا۔ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ روڈ شو سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے آنے سے حصص بازار میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔