سینیگال فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات، پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 9 فروری 2017 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) سینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیرجنرل بیریم ڈائیوپ نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

معززمہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سینیگال کے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کا خواہش کا اظہارکیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے سینیگال فضائیہ کو ہوابازی کی تربیت میں ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی۔

متعلقہ عنوان :