سینیگال فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرزکا دورہ ،ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ،سربراہ پاک فضائیہ کی سینیگال فضائیہ کو ہوابازی کی تربیت میں ہر طرح کے تعاون کی پیشکش

سینیگال کے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ، دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کا خواہش کا اظہار

جمعرات 9 فروری 2017 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) سینیگال فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیرجنرل بیریم ڈائیوپ نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

معززمہمان نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سینیگال کے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کا خواہش کا اظہارکیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے سینیگال فضائیہ کو ہوابازی کی تربیت میں ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی۔اس موقع پر ایئر چیف نے معزز مہمان کو سوویئنیر بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :