پاکستانی کیپٹل مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے جس کے باعث نجی شعبہ ترقی کر رہا ہے ، آسٹریلوی ہائی کمشنر

اقدام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی، پاکستان آسٹریلیا دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پرسے بات چیت

جمعرات 9 فروری 2017 16:18

پاکستانی کیپٹل مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے جس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی پاکستانی کیپٹل مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے جس کے باعث نجی شعبہ ترقی کر رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے اس اقدام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی، پاکستان آسٹریلیا دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسڑیلوی ہائی کمشنر میڈیم مارگریٹ ایم سن نے پی ایس ایکس کا دورہ کیا۔

ایم ڈی پاکستان ایکس چینج ندیم نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔آسڑیلوی ہائی کمشنر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی انداز میں گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے معیشت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے ،جس کے باعث دونوں ممالک کے کاروباری طبقوں میں روابط بڑھ رہے ہیں جبکہ پاکستان کا نجی شعبہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی نے اس موقع پرکہاکہ کیپٹل مارکیٹ کی مارکیٹنگ کے لیے رواں سال مختلف ممالک میں روڈ شو کیئے جائیں گے۔ روڈ شو کا شیڈول چینی کنسورشیم کی مشاورت سے طے کیا جائے گامختلف ممالک میں روڈ شو سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیپٹل مارکیٹ میں لانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پرآسڑیلوی ہائی کمشنرنے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی خوش آئند ہے۔