غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے پاکستان پولٹری انڈسٹری دن رات کوشاں ہے،ڈاکٹر عبدالکریم

جمعرات 9 فروری 2017 14:11

لاہور۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) چیئرمین پی پی اے (نارتھ زون )ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولٹری فیڈ کسی بھی ملک سے درآمد نہیں کی جاتی خصوصاً بھارتی فیڈ کا تو پاکستان میں تصور بھی نہیں، پولٹری فیڈ کی تیاری میں استعمال ہونیوالے تمام اجزاء بالخصوص مکئی،چاول اور فش میل وغیرہ پاکستان میںپیدا ہوتے ہیں، پاکستانی فیڈ مکمل طور پر حلال اجزاء سے تیار کی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا کہ اس وقت 15لاکھ سے زائد لوگ پولٹری سیکٹر سے وابستہ ہیں جس میں سرمایہ کاری کا حجم 750 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ،80فیصد مرغی کے انڈے،85فیصد فیڈ کی پیداوار اور100فیصد پولٹری پراسیسنگ پلانٹس پنجاب میںقائم کئے جا چکے ہیں، انہوںنے کہا کہ غذائی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان پولٹری انڈسٹری دن رات کوشاں ہے اور حیوانی لحمیات کو عوام تک کم سے کم نرخوں میں پہنچا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :