ایف سی اور حساس اداروں کا سوئی میں سرچ آپریشن

دہشتگردوں کے زیر استعمال ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، آئی ایس پی آر

بدھ 8 فروری 2017 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) ایف سی اورحساس ادارے نے سوئی کے علاقے درینجن اورغازی نالامیں سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز ایف سی اور حساس ادارے نے سوئی کے علاقے درینجن اورغازی نالامیں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانے سے بھاری مقادار میں اسلحہ اور بارود برآمدہوا ،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ڈیٹونیٹرز،پریشربٹنز،سیکڑوں راؤنڈزاوردیگر تخریبی مواد بھی برآمد ہوا ہے ، قبضے میں لی گئی اشیا میں 4 ٹن بارود امونیم نائٹریٹ شامل ہیں اور ٹھکانوں سے 5 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز،4مائینزبھی قبضے میں لی گئیں ہیں۔